2 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:43
اسلحہ کیس کانگریس حکومت کی سازش تھی،ریاستی وزیراعلیٰ
اے آر وائی - تری پورہ: بھارتی ریاست تری پورہ کے وزیراعلیٰ مانک سرکارنے الزام عائد کیا ہے کہ جہاز سے اسلحہ گرانے کا کیس کمیونسٹ حکومت گرانے کیلئے کانگریس کی سازش تھی۔
اگر تلہ میں جلسے سے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اہم ملزم نے انٹرویو میں کہاہے کہ تری پورہ میں انیس سو پچانوے میں لٹویا کے جہاز سے اسلحہ کی کھیپ گرانے کے واقعے میں خفیہ ایجنسی را، اور وزراء ملوث تھے۔ مانک سرکار نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ان کی پارٹی کی حکومت گرانے کیلئے انیس سو اٹھاسی میں بھی اسی طرح کی سازش کی تھی۔