2 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:29
اسامہ بن لادن کو سمندری جزیرے میں دفن کردیا،امریکی حکام
اے آر وائی - واشنگٹن: القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو سمندر کے ایک جزیرے میں دفن کر دیا گیا ، رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے سعودی عرب کو اسامہ کی لاش دینے کی کوشش کی تاہم اس نے لاش لینے سے انکار کر دیا ۔
امریکی حکام نے واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوئی بھی ملک القاعدہ کے دہشتگرد کو اپنی سرزمین دفن کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس حوالے سے سعودی حکام سے بات چیت کی گئی لیکن انہوںنے بھی لاش لینے سے انکا کر دیا اس لئے اسے سمندر کے ایک جزیرے میں اسلامی رسم و روایات کے مطابق دفن کیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی روایات کے مطابق لاش کو چوبیس گھنٹوں اندر دفن کرنا ہوتاہے اور اس قلیل وقت میں اسامہ کی تدفین کیلئے جگہ کی تلاش مشکل تھی۔ بلکہ ناممکن تھی۔ اس سے پہلے پاکستان میں ہلاکت کے بعد اسامہ کی لاش افغانستان پہنچائی گئی۔