2 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:31
دہشتگردی کی جنگ پاکستان میں لڑی جائے،حامد کرزئی
اے آر وائی - کابل: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے دہشتگردی ختم ہوجائیگی، دہشتگردی کے جنگ افغانستان کے بجائے پاکستان میں لڑی جائے۔
کابل میں ضلعی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کا کہناتھا طالبان اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے سبق حاصل کریں اور القاعدہ سربراہ کی ہلاکت کے بعد لڑائی ختم کردیں۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت بری کامیابی ہے اور انہیں اپنے کئے کی سزا مل گئی۔