2 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:16
اسامہ کی موت اہم سنگ میل ہے، ڈیوڈ کیمرون
اے آر وائی - لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےاسامہ بن لادن کی موت کی خبر پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسے ایک سنگ میل قرار دیا ہے ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ اسامہ کی موت سےطویل عرصے سے جاری دہشت گردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ تو نہیں ہوگا تاہم یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسامہ دنیا بھر میں ہزاروں معصوم مردوں ،عورتوں اور بچوں کی ہلاکت کے ذمےدارتھے۔ ان لوگوں کی موت کا ذمہ دار اب اس دنیا میں نہیں رہا۔