3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:35
اسامہ کاپیغام رساں کویتی شہری تھا،امریکی حکام
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام نےکہاہے کہ اسامہ بن لادن کاپیغام رساں کویتی شہری شیخ ابو احمدتھا جس کےذریعے سےاسامہ تک رسائی ملی۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں نےاس کی شناخت کےلیے کئی برس تک اس کا پیچھاکیااورایک طویل عرصےتک اسے فرضی نام سے جانتی تھی ۔اس کے بارے میں پہلی مرتبہ اطلاع سی آئی کےذریعے نائن الیون کےحملوں کےبعدگرفتارملزمان کی نشاندہی کے ذریعے ملی ۔ذرائع کے مطابق احمدابو شیخ اور اس کابھائی اسامہ بن لادن کے خلاف فوجی آپریشن میں مارا جاچکاہے۔