3 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:40
اسامہ کی پاکستان میں موجودگی،منفی نتیجہ اخذنہ کیاجائے،کیری
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینیٹرجان کیری نےکہاہے کہ پاکستان میں اسامہ کی موجودگی کےبارےمیں فوری طور پرمنفی نتیجہ نہیں اخذ کرناچاہیے۔طالبان کےساتھ مفاہمت کےلیےہمیں پاکستان کی مددکی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں جان کیری کاکہناتھاپہلے ہمیں مکمل تحقیقات کروانی چاہیئے کہ ایسا کیوں ہوا۔پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں۔ جنگ میں پاکستان کا بھی بڑا نقصان ہوا، پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانیاں دیں۔ انہوں نےکہاکہ اسامہ کیخلاف آپریشن صدر اوباما کا بہت بڑا فیصلہ تھااسامہ کی ہلاکت افغانستان سے فوجوں کی واپسی کا اشارہ ہے تاہم واپسی کب اور کیسی ہوگی یہ دیکھنا ہوگا۔انہوں نےکہاکہ پاکستان نے امریکا کو دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور ڈرون حملوں کی اجازت دی۔