تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:28

اسامہ کی ہلاکت امریکا کی بڑی کامیابی ہے،ہلیری کلنٹن

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نےکہاہے کہ اسامہ کی ہلاکت امریکا کی بڑی کامیابی ہے ۔طالبان امریکا کوشکست نہیں دے سکتے،القاعدہ کےخلاف کارروائی جاری رہے گی۔



واشنگٹن میں خصوصی خطاب میں انہوں نےکہا کہ القاعدہ نےبے گناہ مسلمانوں کاقتل عام کیا،اسامہ کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں تھی ساٹ ہیلری کلنٹن امریکی وزیرخارجی کا کہنا تھاکہ القاعدہ نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے۔امریکا حکومت پاکستان اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان ہماراتحادی ہے اور اتحادیوں کو مضبوط کرنےکاعمل جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.