3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:48
پاکستان اپنی سرزمین سےشدت پسندوں کےکیمپ ختم کرے،انٹونی
اے آر وائی - جودھ پور : بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نےپاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی سرزمین سےشدت پسندوں کےکیمپ ختم کرے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشناکہتے ہیں اسامہ کی پاکستان میں موت سے واضح ہوگیا کہ یہاں دہشتگردوں کے ٹھکانےہیں ۔
جودھ پور میں فوجیوں کےاجتماع سےخطاب کرتےہوئے بھارتی وزیردفاع کاکہناتھاکہ بھارت تمام پڑوسی ممالک سےدوستانہ تعلقات چاہتا ہے خصوصاً پاکستان اورچین کےساتھ کیوں یہ دونوں ممالک اس کےسب سےقریبی پڑوسی ہیں تاہم پاکستان کوشدت پسندوں کےٹھکانےختم کرنےکےلیےمضبوط اقدامات کرنےہوں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت بھارت کی اس تشویش کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں اور گروپ محفوظ ٹھکانوں میں موجود ہیں۔