تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:0

اسامہ کوسمندربردکرنے کی وڈیو منظر عام پرلائی جائیگی،پنٹاگون

اے آر وائی - واشنگٹن : پنٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سمندر برد کرنے کے وڈیو فوٹیجز کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

امریکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں ان حکام نے کہا کہ تمام واقعات کی وڈیوز تیار کی گئی ہیں، اسامہ کو سمندر برد کرنے سے پہلے کی تصاویر جاری کردی گئی تھیں۔



پنٹاگون حکام نے کہا کہ بعض ضروری کارروائیوں کے تحت اسامہ کو سمندر برد کرنے کی وڈیوز روکی گئی ہیں، لیکن انھیں بھی جلد جاری کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.