3 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:10
القاعدہ کےخاتمےکیلئے پاک امریکا تعاون ضروری ہے،وائٹ ہاؤس
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر اوباما کے انسداد دہشت گردی کےمشیرجان برینن نے کہا ہے کہ اسامہ تو ہلاک ہوگئے مگر القاعدہ اب بھی ختم نہیں ہوئی، اسے ختم کرنےکےلئے پاک امریکا تعاون ضروری ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان برینین نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے آپریشن کو براہ راست مانیٹرکررہےتھے،10 سال کے دوران القاعدہ کے خلاف امریکا کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئےدونوں ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں آپس میں رابطے میں ہیں۔ القاعدہ کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اسامہ کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے جان برینین نے کہا کہ موقع ملتا تو اسامہ کو زندہ گرفتار کرتے۔۔۔۔انھوں نے امریکی میڈیا پر جاری کی گئی اسامہ کی تصویر کی تصدیق نہیں کی۔پاکستان میں اسامہ کی موجودگی سے متعلق برینین کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ اسامہ کوپاکستانی میں مقامی حمایت حاصل نہ ہو۔اسامہ کی ہلاکت کےبعد صورتحال کاجائزہ لےرہےہیں۔