3 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:27
بحرین کی حکومت پرتنقید،الوفاق جماعت کے دورہنما گرفتار
اے آر وائی - مناما: بحرین کی حکومت نےعوامی سطح پرحکومت پرتنقید کرنےپرالوفاق پارٹی کےدورہنماؤں کوگرفتارکرلیاہے۔ جن رہنماؤں کوگرفتارکیاگیاہے ان میں پارٹی کےنائب صدر جوادفیروز اورسابق رکن پارلیمینٹ مطار ابراہیم شامل ہیں ۔
دونوں رہنماؤں کی گرفتاری مطارابراہیم کیجانب سےایک عرب ٹی وی پرحکومت کےخلاف بیان دینےکے بعدعمل میں آئی۔عینی شاہدین کے مطابق مطار ابراہیم کومسلح نقاب پوش گروپ نےاس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہاتھا۔جبکہ جوادفیروز کوسادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نےان کے گھرسے گرفتار کیا۔دونوں رہنماؤں کوگرفتاری کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔