تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:51

قذافی،مبارک اور بن علی کے ایک ارب ڈالر کے اثاثے منجمند

اے آر وائی - برن: سوئٹزرلینڈ کی وزیر خارجہ میشلین کامے نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں کرنل قذافی، حسنی مبارک اور بن علی کے ایک ارب ڈالر کے ممکنہ اثاثے منجمند کردئیے گئے ہیں۔



سوئس وزیر خارجہ میشلین کامے نے تیونس میں ایک اجلاس کے دوران کہاکہ منجمند کی گئی رقم میں لیبیا کے رہنماء کرنل قذافی کے اکتالیس کروڑ پچاس لاکھ، مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے سینتالیس کروڑ تین لاکھ ڈالر جبکہ تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کے چھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.