3 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:20
میرے بچے القاعدہ میں شامل نہ ہوں، اسامہ کی وصیت
اے آر وائی - کویت سٹی : القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نےاپنے بچوں کو وصیت میں کی ہے کہ وہ القاعدہ میں شمولیت اختیار نہ کریں اپنی وصیت میں اسامہ نےاپنی بیویوں کو ہدایت کی ہے دوسری شادی نہ کریں .
کویت سے شائع ہونے والے روزنامے کے مطابق اسامہ بن لادن کی وصیت پر نائن الیون کےتین ماہ بعد کی چودہ دسمبر دوہزار ایک کی تاریخ درج ہے،چار صفحات پر مشتمل کمپیوٹر پر ٹائپ شدہ وصیت پر ابو عبداللہ اسامہ محمدبن لادن کے دستخط موجود ہیں۔اخبار نے اسامہ کی وصیت کے حصول کے حوالے سے ذرائع نہیں بتائے۔
اسامہ نے اپنے بچوں سے اس امر پر معذرت کی ہے وہ جہادمیں مصروف رہنے کی وجہ سے انہیں وقت نہیں دے سکے۔ اسامہ نے وصیت میں پیشین گوئی بھی کی ہے وہ اپنے ارد گرد لوگوں کی خیانت کے نتیجے میں ہی مارے جائیں گے۔