4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:31
شام میں روسی فوج کی کارروائیوںپر کڑی نظر ہے، جوش ارنسٹ
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں روسی فوج اور طیاروں کی تعیناتی پر رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ وہ ان کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو کسی بھی قسم کی فوجی یا مالی معاونت شام میں عدم استحکام اور منفی اثرات کا باعث بنے گی۔ سوشل میڈیا پر شام میں روسی ڈرون اور طیاروں کی موجودگی سے متعلق تصاویر اور اطلاعات پر امریکہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تاہم وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے شام میں روسی فوج کے آپریشنز کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔