تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

ایری زونا میں گردوغبار کاطوفان، نظامِ زندگی درہم برہم

جیو نیوز - ایری زونا.........امریکی ریاست ایری زونا میں ایک بار پھر گردو غبار کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ امریکی ریاست ایری زونا میں چار روز قبل آنے والے طوفان کی تباہ کارویوں سے شہریوں کی پریشانی ختم نہیں ہوئی تھی کہ گرد وغبار کے طوفان نے پھر سے فینکس شہر کو گھیر لیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق گرد کی وجہ سے حدِنگاہ انتہائی کم ہوگئی اور لوگ گھروں میں بند رہنے پر مجبور ہوئے۔ گزشتہ پیر کو آنے والے طوفان کے باعث بجلی سے محروم پچاس ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.