4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19
جزیرہ خرید کر شامی پناہ گزینوں کو وہاں بساؤں گا، نجیب ساویرس
جیو نیوز - قاہرہ.........کوئی جزیرہ برائے فروخت ہو تو بتایئے، اچھے دام دے دوں گا، یہ کہنا ہے مصر کے ارب پتی نجیب ساویرس کا، جو عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لیے سامنے آگئے ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک جزیرہ خرید کر شامی پناہ گزینوں کو وہاں بسانا چاہتے ہیں، انھوں نے اٹلی اور یونان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوئی ایک جزیرہ انھیں فروخت کردیں۔ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اٹلی اور یونان شام کے پناہ گزینوں کو عارضی قیام کی سہولت فراہم کریں۔