تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:32

ڈوآلا: 2خودکش حملوں میں 30افراد ہلاک، 143 زخمی

جیو نیوز - ڈوالا.........افریقی ملک کیمرون میں 2خودکش حملوں میں30 افراد ہلاک، 143زخمی ہوگئے۔ جس میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کیمرون کے شمالی حصے کیراوا میں واقع فوج کے ایک کیمپ کے قریب ہوئے۔ اس علاقے میں کیمرون فوج شدت پسند گروپ بوکو حرام کے نائجیریا سے آنے والے جنگجووں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.