5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:19
یمن: بم پھٹنے سے متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی جاں بحق
جیو نیوز - صنعاء.......یمن میں حادثاتی طور پر ایک بم پھٹنے سے متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سعودی سرحد کے قریب ایک حملے میں بحرین کے 5فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ یمنی حکومت کے مطابق یہ بم دھماکا یمن کے مشرقی صوبےماریب کے ایک اسلحہ ڈپو میں ہوا ۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوئوں نے اس اسلحہ ڈپو کو راکٹ سے نشانہ بنایا ہے ۔ ایک دن میں سعودی اتحادی فوج کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ ادھر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام اس عزم کا اظہار کہا کہ عرب امارات غاصبانہ قبضے کے خلاف یمنی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔