5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
عراق اور شام میں جنگ، لوگ اپنے وطن چھوڑنے پر مجبور
جیو نیوز - بغداد........تارکین وطن کا مسئلہ کیا ہے؟ کیوں یہ لوگ اپنے وطن کو چھوڑ کر یورپ کی طرف بھاگے چلے جارہے ہیں؟روزانہ ہزاروں تارکین وطن بحیرہ اوقیانوس پار کر کے یورپ پہنچتے ہیں۔عراق اور شام کی جنگ نے براعظم افریقہ کو غیر مستحکم کیا اور لیبیا کی ابتر صورتحال نے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کردیا۔ گزشتہ سال ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد لوگ کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچے۔تارکین وطن انسانی اسمگلروں کو یورپ جانے کے لیے دو سے تین ہزار پاونڈ ادا کرتے ہیں۔ انسانی اسمگلر اُن کے ساتھ غلاموں والا برتاؤ کرتے ہیں اور مزید رقم کمانے کے لیے مہنیوں محنت مشقت کرواتے ہیں۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک کئی سو افراد کمزوری یا بوٹ ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہوچکے۔ اٹلی کی حکومت ساحل کی پیٹرولنگ کے لیے اپنی نیوی استعمال کرتی ہے، جو ساحل کی طرف بہہ کر آنے والوں یا پانی میں پھنسے تارکین وطن کو بچاتی ہے۔ اطالوی حکام ستر ہزار سے زائد تارکین وطن اور غریب خاندانوں کی مدد کرتے ہیں۔اندازہ ہے کہ اس سال پانچ لاکھ مہاجرین یورپ پہنچیں گے۔ اٹلی میں مہاجرین کے لئے بنائے گئے مقامات گنجائش سے زیادہ بھرچکے ہیںاور یورپی لیڈر اٹلی کے ساحل پر آنے والے انسانی ریلے کا جواب تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حالا نکہ جواب بہت آسان ہے ، جنگ بندی۔