7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
پیرس ، خواتین کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......دنیا بھر کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی یوم دفاع پاکستان کی متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔ انہی میں سے ایک تقریب کا انعقاد فرانس کے سماجی حلقوں میں وسیع شہرت رکھنے والی شاہ بانو میئرنے کیا۔ تقریب کا سب سے منفرد پہلو یہ تھا کہ اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس سے متعلق معلومات کو عام کرنے کی غرض سے تقریب میں شریک خواتین سے مختلف سوالات کئے گئے اور درست جوابات دینے والی خواتین کو میڈلز سے نوازا گیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے شاہ بانو میئر ، مبشرہ نعیم، مریم شباب احمد، ایرج خالد اور انیسہ سہیل سمیت کئی خواتین نے خطاب بھی کیا۔خطاب میں فرانس میں جنم لینے والے نوعمر لڑکیوں کواس دن کی اہمیت بتانے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے میں دوسری خواتین کے لئے رول ماڈلز بننے اور آپسی محبت ، اتفاق اور یکجہتی اپنانے پر زور دیاگیا۔