9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:26
لاس ویگاس سے لندن جانے والےطیارے میں آتشزدگی،2 زخمی
جیو نیوز - نیویارک.....امریکی شہرلاس ویگاس سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے 2 مسافر زخمی ہوگئے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق برٹش ایئر ویز کا جیٹ طیارہ لاس ویگاس سے لندن جانے کے لیے رن وے پر تیار کھڑا تھا کہ اس دوران طیارے کے بائیں انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
طیارے میں عملے کے 13ارکان کے علاوہ 159مسافر سوار تھے ۔ جنہیں فوری طور پر بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔ تاہم اس دوران 2افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔