تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:35

آسٹریلیا داعش کیخلاف شام میں بھی کارروائیاں کریگا،ٹونی ایبٹ

جیو نیوز - سڈنی ......آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے عراق کے بعد شام میں بھی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا مزید 12ہزار شامیوں کا پناہ دے گا۔

آسٹریلین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا امریکی کی درخواست پر عراق کے بعد شام میں بہت جلد داعش کےخلاف فضائی کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب ٹونی ایبٹ نے مشرق وسطی میں جاری بحران کے باعث مزید 12 ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے اور ترکی ،لبنان اور اردن کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 2 لاکھ چالیس ہزار عراقی اور شامی تارکین وطن کیلئے 3 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.