تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:20

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا واٹرپمپ کے قریب خان بروسٹ پر چھاپا

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عائشہ ممتاز جیسا چھاپا پڑاگیا، ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر افضل زیدی نے واٹرپمپ کے قریب خان بروسٹ پر چھاپا مارا، صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے پر اس ریسٹورنٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے اور ایمپریس مارکیٹ سے 100 من گوشت قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 افراد حراست میں لیے گئے،،بچھڑوں کا گوشت بکرے کے گوشت کے نام سے سپلائی کیا جارہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.