تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 21:47

روسی طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

جیو نیوز - ماسکو.......روس نے کہا ہے کہ شام کے لئے اس کے طیاروں کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی نے یہ بات ایران میں روسی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتائی ۔دوسری جانب ایران کی طرف سے اس خبر کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شام میں روس کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ پر امریکا اور نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.