تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:47

ماسکو: سالانہ ہتھیاروں کی نمائش، جدید جنگی سامان توجہ کا مرکز

جیو نیوز - ماسکو........روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی شہر نیزنی تاگیل میں 10ویں سالانہ بین الاقوامی آرمز ایکسپو پوری آب وتاب سے جاری ہے۔ جس میں جدید ٹینک، جہاز اور فوجی سازسامان لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

نمائش کے دوران جدید ٹینکوں، توپ اور اسلحے سے لیس گاڑیوں نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فضائی بیڑے میں طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے فضا میں زبردست کرتب دکھائے۔ روسی وزیر اعظم دمتری میدیدوف اور نائب وزیراعظم دمتری روگوزین نے نمائش کا معائنہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.