11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:19
گائے کے گوشت پر پابندی کا فیصلہ،کشمیر میں احتجاج جاری
جیو نیوز - سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں گائے کے گوشت کی فروخت پرپابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف آج مظاہرے کیے جائیں گے اور ہفتے کو پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی عدالت کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کشمیر پر بھارتی ثقافت تھوپنے کے مترادف قراردیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جانبدار عدالتی فیصلے سے کشمیرکی سرزمین کو ہندؤانہ رنگ میں رنگنے کی سازش کا آغاز ہوگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ نے کل مقبوضہ وادی میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔