تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

افغانستان میں ڈرون حملہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 15 دہشتگرد ہلاک

جیو نیوز - کابل......افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق پشاور آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث گروہ سے بتایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے گومل میں بدھ کو کیا گیا۔


خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی حکام نے امریکی فضائی حملےمیں 15 پاکستانی طالبان دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ کے گنڈا پور گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں جلد ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.