تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:49

برونڈی فوج کے سربراہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جیو نیوز - بوجمبورا .....برونڈی کی فوج کے سربراہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بوجمبورا میں کیے گئے اس حملے میں دیگرسات افراد مارے گئے۔

فوجی حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران دو حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور ملکی فوج سے وابستہ تھے اور انہوں نے انتہائی باریکی اور مہارت سے اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ باغی عناصر آرمی سربراہ کو ہلاک کر کے بدعنوانی کے شکار اس ملک کی فوج میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.