تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:33

یورپی کورٹ کا موبائل ورکر کے کام کے اوقات کیلئے فیصلہ

جیو نیوز - برسلز.......یورپین کورٹ نے حکم دیا ہے کہ موبائل ورکرز کے لیے ملازمت پر جانے کے لیے کیا جانے والا سفر اور اس میں صرف ہونے والا وقت، ’’کام‘‘ ہی سمجھاجائے اور موبائل ورکرز اپنے ادارے سے اسی حساب سے معاوضہ طلب کریں۔

یورپین کورٹ نے ان مظلوم ملازم کے دل کی آواز سن ہی لی، جن کے آفس ٹائمنگ کا کوئی شمار نہیں۔ یورپین کورٹ نے حکم دیا کہ وہ موبائل ورکرز جن کے فکس آفس ٹائمنگ نہیں ہیں، وہ دن کے پہلے اور آخری سفر کے حساب سے اپنے اداروں سے معاوضہ طلب کریں۔

یورپین ہائی کورٹ کے مطابق آفس جانے اور آفس سے آنے کے دوران کا سارا وقت کام ہی شمار کیا جائے۔اس قانون کے مطابق وہ تمام کمپنیز جو الیکٹریشنز، گیس فٹرز، کئیر ورکرز، اور سیلز ملازمین ہائر کرتی ہیں، اس ورکنگ ٹائم ریگولیشن کے تحت کام کریں گی۔

یورپین کورٹ آف جسٹس کے مطابق یہ فیصلہ ورکرز کی صحت اور تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے ورکر اپنے دن کا آغاز اور اس کا اختتامی سفر اپنے مالک کی مرضی سے کرتے ہیں۔ کورٹ نے ملازمین کے لیے کم سے کم ریسٹ پیریڈ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.