تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

داعش نے یورپ نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیدیا

جیو نیوز - بیروت.......شام اورعراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والےمہاجرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ "دابق" میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کا انجام بھی سمندر میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.