تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

سابق امریکی سینیٹر مائیک گریول کی صدر اوباما سے عافیہ کی رہائی کی اپیل

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا کے سابق سینیٹر مائیک گریول Gravel نے صدر بارک اوباما سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مائیک گریول نے یہ اپیل نیویارک میں نیوز کانفرنس کے دوران کی جس میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی ۔

انہوں نے عافیہ صدیقی کو سزا سنانے والے جج رچرڈ برمن کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی نے کوئی جرم نہیں کیا ۔ یہ مقدمہ بڑی ناانصافیوں میں سے ایک ہے ۔

سابق امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام زور و شور سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ عافیہ اپنے بچوں اور گھر سے دور ہے ، اسے بےانتہا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ مائیک گریول نے صدر اوباما سے جذباتی اپیل کی کہ عافیہ صدیقی کو معافی دے کر پاکستانی عوام کو اچھا پیغام دیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.