15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
برطانوی شہزادہ ہیری31 برس کے ہو گئے
جیو نیوز - لندن.......برطانوی شہزادہ ہیری31 برس کے ہو گئے، تاہم ہیری کیک کاٹنے اور روایتی انداز میں سالگرہ منانے کے بجائے بیٹل آف بریٹین کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔
میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز بنے رہنے والے شہزادہ ہیری برطانوی کاؤنٹی Sussex میں بیٹل آف بریٹین کی75ویں یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔ رواں ہفتے میں شہزادے کی مصروفیات میں ان کا پسندیدہ کھیل رگبی کا ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ ہیری جو انگلینڈ رگبی فٹ بال یونین کے وائس پریزیڈنٹ بھی ہیں، ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
15ستمبر1984ءکو لندن میں پیدا ہونے والے ہیری پرنس چارلس اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں جو نہ صرف دس سال تک برطانوی فوج میں فرائض انجام دے چکے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ رگبی اور گھڑ سواری کے بھی دلدادہ ہیں جبکہ شاہی خاندان کے ہردلعزیز شہزادے بھی ہیں۔