تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

ملا عمر کے بیٹے اوربھائی نے ملا اختر منصور کی بیعت کرلی

جیو نیوز - کابل .......افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملا عمر کی موت کے بعد ان کے خاندان کے ساتھ جاری جانشینی کا تنازع اب ختم ہوگیا ہے ، ملا عمر کے بیٹے اور بھائی نے طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت کر لی۔

افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکی طرف سے جاری کیے گئے ، بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان اور بیٹے ملا یعقوب نے نئے امیر ملا اختر منصور کی امارت کو تسلیم کر لیاہے۔

طالبان کے جاری بیان کے مطابق بیعت کے بعد دونوں نے طالبان کے ہمدردوں کو ملا اختر منصور کی حمایت کرنے کا بھی کہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک اتفاق ہے کہ طالبان کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور امریکا کے سفیر برائے افغانستان اور پاکستان، یہاں افغان امن مذاکرات پر بات چیت کے لئے موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.