تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

بغداد میں دو خودکش دھماکے ، 14 افراد ہلاک ، 33 زخمی

جیو نیوز - بغداد ........بغداد کے تجارتی علاقے میں دو خودکش بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

عراقی حکام کے مطابق دونوں حملے پیدل خودکش بمباروں نے کیے جن کا ہدف پولیس اہل کار تھے ۔ پہلا حملہ بغداد کے علاقے باب الشرجی میں کیا گیا جس میں ایک پولیس افسر سمیت 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ۔

دوسرا حملہ اَل وَثبہ al-Wathba اسکوائر پر کیا گیا جس میں 5 افراد مارے گئے اور 12 زخمی ہوئے ۔ کسی تنظیم نے حملوں کی ذمےداری قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.