17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے آنکھیں بند کیں تو ہنگامہ مچ گیا
جیو نیوز - لندن.......برطانوی ایوان میں ایک پارلیمنٹیرین کو دھیان لگا کر ایوان کی کارروائی سننا مہنگا پڑ گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ سونے کی جگہ نہیں، لیکن یہاں بڑےبڑےرہنماؤں نے اپنی نیند پوری کی ہے،بس ان ہی مناظر کو دیکھتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارہ دھوکا کھا گیا۔
کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی آنکھیں بند دیکھ کر ایک ٹوئٹ کر ڈالا کہ بحث کے دوران ایم پی اپنی آنکھوں کو آرام دےرہے ہیں، لیکن حقیقت کچھ اور ہی تھی۔
39سال کے ایلس شیل بروک کی قوت سماعت کمزور ہے،ہوا یہ کہ جب انہیں ایوان میں جاری ٹریڈ یونین بل پربحث صاف سنائی نہ دی تو وہ اپنی آنکھیں بند کر کے اسپیکر سے کان لگا کر دھیان سے تقریر سننے لگے۔
اس منظر کو کیمرے نے محفوظ کر لیا اوربرطانوی نشریاتی ادارے نے ٹوئٹ کردیا،لیکن جب ادارے کو اصلیت کا علم ہوا اپنے کئےپر شرمندگی ہوئی ،ادارے نے رکن پارلیمنٹ سے معافی مانگ کر ٹوئٹ ہٹادیا۔