تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

جاپانی پارلیمنٹ میں سیکورٹی بل پر بحث کے دوران ارکان لڑپڑے

جیو نیوز - ٹوکیو........ جاپان کی پارلیمنٹ میں سیکورٹی بل پر بحث کے دوران اراکین آپس میں ہاتھا پائی پر اتر آئے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میںفوجیوں کو کسی بھی سیکورٹی یا امن مشن کیلئے بیرون ملک بھیجنے پر پابندی ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کراکے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے جس کی عوامی سطح پر شدید مخالفت کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ میں اس بل پر بحث کے دوران حکومتی و حزب اختلاف کے اراکین آپس میں الجھ پڑے ، بل کے حوالے سے قائم کمیٹی کے چیئرمین کو گھیرے میں لے لیا گیا جس پر حکومتی اراکین نے انھیں نکالنے کیلئے مخالف اراکین کو دھکے دیئے۔

ادھر گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں جاپانی شہریوں نے بھی بل کی مخالفت میں ریلی نکالی جن کو پولیس نے آگے جانے سے روکا اس دوران پولیس نے 13 افراد کو گرفتارکر لیا۔یاد رہے کہ سیکورٹی بل کے خلاف کئی ہفتوں سے ہزاروں شہری ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.