18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:16
امریکن ائیرلائنز نے پروازوں کو بحال کردیا، امریکی میڈیا
جیو نیوز - نیویارک.....امریکن ائیرلائینز نے تمام پروازیں بحال کردیں، کمپیوٹرسسٹم میں خرابی کی وجہ سے تمام پروازوں کو گراؤنڈ کردیاگیاتھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ائیر پورٹس کے کمپیوٹرز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تمام پروازوں کو گراونڈ کردیاگیاتھا، جنہیں اب بحال کردیاگیاہے۔خرابی کے باعث شکاگو، ڈیلاس اور میامی سمیت تین سو پروازیں متاثر ہوئیں۔