18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
میکسیکو میں یوم آزادی کا جشن شان دار انداز میں منایا گیا
جیو نیوز - میکسیکو.......میکسیکو میں یوم آزادی کاجشن شاندار انداز میں منایا گیا، دلکش فوجی پریڈ دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میکسیکو کے205 ویں یوم آزادی کےموقع پر دارالحکومت میکسیکو سٹی میں شاندار فوجی پریڈ ہوئی، جسے دیکھنے کیلئے سڑک کے دونوں اطراف شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پریڈ میں 12 ہزار سے زائد بری ، فضائیہ اور بحریہ کے اہلکاروں نے شرکت کی،اس موقع پرجنگی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کی بھی نمائش کی گئی۔ یوم آزادی کے ساتھ میکسیکو کی فضائیہ کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا گیا۔