تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:35

حج سے پہلے مکہ میں سعودی فورسزکی مشقیں

جیو نیوز - ریاض.......سعودی سیکیورٹی فورسز نے حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مناسک حج شروع ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سعودی اہلکاروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس میں جدید اسلحے سے لیس درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے فوجی پریڈ اور مشقوں کا معائنہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.