تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

حرم شریف میں کرین حادثہ، 72 شہدا کی لاشیں ورثا کے حوالے

جیو نیوز - مکہ.......حرم شریف میں کرین حادثے کے 72 شہدا کی نعشیں ورثا کے حوالے کی جا چکیں تاہم 14 شہدا کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی۔ ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر خالد بابر کے مطابق چودہ شہدا کی شناخت باقی ہے ،ان کی میتیں سرد خانے میں رکھی ہیں ۔

کرین حادثے میں سب سے زیادہ 12 پاکستانی جبکہ انڈونیشیا کے 10 عازمین حج شہید ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق زیر علاج زخمیوں کو مناسک حج ادا کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ان زخمیوں کو میدان عرفات میں وقوف،مزدلفہ اور منیٰ لے جایا جائے گا، آئی سی یو میں زیر علاج زخمیوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لے جایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.