تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:36

فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات

جیو نیوز - ہوانا.......کیوبا میں سابق صدر فیڈل کاسترو سے پوپ فرانسس کی ملاقات کے دوران آزادی مذہب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ فرانسس 3 روزہ دورے پرہوانا پہنچے تو صدر کاسترو نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے کیوبن صدر کو امریکا اور کیوبا کے تعلقات کی بحالی کی مبارک باد پیش کی اس موقع پر صدر کاسترو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیوبا میں مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کیوبا کے دورے کے دوران پوپ سانتیا گو کا سفر کریں گے جہاں وہ کیتھولک رہنماؤں سے ملاقات اور مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔پوپ اس کے بعد واشنگٹن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.