23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:37
سائبرکرائم کی روک تھام کیلئےامریکاسے تعاون کریں گے،چین
جیو نیوز - واشنگٹن........چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے۔ صدر شی جن پنگ امریکی ہائی ٹیک مرکز سیاٹل بھی جا ئیں گے، جہاں وہ امریکی کاروباری عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔
چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی شہر سیٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکاتعلقات میں غلط فہمیاں کم کرناچاہتےہیں۔سائبرکرائم کی روک تھام کیلیےامریکاسےتعاون کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ چین سائبرسیکیورٹی کامحافظ ہے،چین سائبرہیکنگ میں ملوث نہیں،نہ ہی اس کی حمایت کرتاہے۔
واضح رہے کہ چینی صدر نے اس سے قبل 2013 ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔