تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

شامی حکومت کی روسی عسکری سازوسامان شام پہنچنے کی تصدیق

جیو نیوز - دمشق......شامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مزید روسی عسکری سازوسامان شام پہنچا دیا گیا ہے۔ دمشق حکومت نےبتایا ہے کہ اس جدید اسلحے میں جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔

شامی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ پانچ طیاروں سمیت دیگر اسلحہ جہادیوں کے خلاف محاذوں پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی اس شورش زدہ ملک میں روسی عسکری مداخلت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔

تر جمان کا کہنا ہے کہ روسی مداخلت سے شامی تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ماسکو حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی صدر کو اسلحے کی فراہمی کا اقرار کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.