تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

دنیا بھر میں آج میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے

جیو نیوز - کراچی .....دنیا بھر میں آج میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے بھرپور استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دن منانے کا مقصدسمندری تجارت کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس سے سمندر کے قدرتی ماحول کو ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے طریقوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

رواں برس اس دن کا موضوع’ میری ٹائم ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ‘ رکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.