تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

حجاج کی منیٰ روانگی، بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - مکہ مکرمہ......... نماز فجر کے بعد حجاج کرام کی مزدلفہ سے منیٰ روانگی جاری ہے ۔بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کر کے سر مُنڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفات مکمل ہوچکا ۔

حاجیوں نے کل کا دن غروب آفتاب تک عرفات میں گزار ، اور غروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ چلے گئے جہاں انہوں نے رات بسر کی۔ مزدلفہ میں آج صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ روانہ ہوگئے جہاں رمی یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے ۔

بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کےبعد اگلا مرحلہ جانوروں کی قربانی کرنے کا ہے اور جو حجاج قربانی کرتے جارہے ہیں وہ اس کے بعد بال کٹوارہے ہیں ، بال کٹوانے کےبعد حاجیوں نے احرام کھول کر عام لباس پہن لیے ، جس کے بعد طواف اضافہ کے لیے حاجیوں کے حرم شریف جانے کا عمل بدستور جاری ہے۔

حجاج اب منیٰ میں گیارہ اور بارہ ذی الحج تک قیام کریں گے اور دونوں دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے ، اور بارہ ذی الحج کو بعد نماز عصر منیٰ سے ہی حجاج کی اپنی رہائشگاہوں کو واپسی شروع ہوجائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.