24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31
منیٰ میں بھگدڑ،100حجاج کرام شہید، 390زخمی
جیو نیوز - منیٰ......منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑمچنے سے 100 حجاج کرام شہید اور 390 زخمی ہوگئے۔واقعہ منیٰ میں مکتب نمبر9کے قریب شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران واقعہ پیش آیا۔زخمیوں کو منیٰ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کرام کی قومیت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔