تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا سانحہ منیٰ پر اظہار تعزیت

جیو نیوز - نیویارک......اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ منیٰ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ بان کی مون نے رمیٔ جمرات کے موقع پر بھگدڑ کے دوران کچل کر اور دم گھٹنے سے سیکڑوں حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے حادثے پر گہرا رنج ہے،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین اور سعودی حکومت کے ساتھ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.