25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:47
واشنگٹن: بس اور گاڑی کے تصادم میں 4افراد ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی ریاست واشنگٹن میں بس اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ سیاٹل شہر کے پُل پر اس وقت پیش آیا، جب تیز رفتار بس سیاحوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار بس نارتھ سیاٹل کالج کے طلبا کی تھی۔