تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

مقبوضہ کشمیرمیں عیدالاضحیٰ پربھی پاکستانی پرچم سربلند

جیو نیوز - سری نگر..........مقبوضہ وادی عید قرباں کے موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، کشمیریوں نے پاکستان کے جھنڈے بھی لہرائے۔

مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے عیدالاضحی کی نماز کے بعد سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں جیوے جیوے پاکستان اور گوانڈیا گو کے نعرے لگائے، پاکستانی جھنڈے لہرائے اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

بھارتی فورسز نے عید پر بھی سیدعلی گیلانی، شبیر شاہ، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو بدستور گھروں میں نظربند رکھا اور عید کی نماز ادا کرنے نہیں دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.