29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
مریخ پر برف ہی نہیں، بہتے پانی کے آثار بھی ملے ہیں، ناسا
جیو نیوز - واشنگٹن.........ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر صرف برف ہی نہیں، بہتے پانی کے آثار بھی ملے ہیں۔
زمین والوں کے لئے سرخ سیارے نے اچھی خبر بھیجی ہے۔زمین کی طرح وہاں بھی صرف برف ہی نہیں، بہتا پانی بھی موجود ہےجو زندگی کی موجودگی کا امکان پیدا کرتا ہے۔
کیوروسٹی نے مرِیخ کی تازہ تصاویربھیجی ہیں جنہیں دیکھ کر ناسا کے سائسندانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کی سطح پر دکھائی دینے والی تاریک لکیریں بہتے پانی کے باعث بنی ہیں جب کہ ڈھلانوں پر نمک کی موجودگی کے آثار بھی ہیں۔
مریخ کی سرد راتیں نمکین تہہ بناتی ہیں لیکن دن کی تپش سے یہ تہہ ختم ہو جاتی ہے،ان شواہد کی روشنی میں مریخ پر زندگی ڈھونڈنے کے لیے انسانی مشن بھیجنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں ۔